۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
غدیربا ارزش و اولویت دار است

حوزہ / حجت الاسلام پور آرین نے کہا: اسلامی معاشرے میں اس عظیم دن کے مقام و منزلت کو بیان کرنا ایک اہم ترین ضرورت ہے اور ان ایام میں ہمارا اہم ترین کام بھی حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے فضائل کو بیان کرنا اور غدیر کا تذکرہ ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ قزوین میں امورِ تبلیغات کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام پورآرین نے صوبہ میں عید غدیر کے موقع پر جشن اور تقریبات کے انعقاد کے لیے منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: غدیر انتہائی قابل قدر اور اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یوم غدیر خم امت اسلامیہ کی بہترین عید ہے اور یہ وہ دن ہے جس کا خداوند کریم نے حکم دیا ہے اور اسے عظیم ترین عیدوں میں سے ایک قرار دیا ہے اور اس دن میرے بھائی امیر المومنین (ع) کو اپنے حبیب (ص) کی امت کا علمبردار اور سپہ سالار مقرر کیا ہے تاکہ وہ ان کے بعد اس کے توسط سے ہدایت پائیں اور یہ وہ دن ہے جس دن اللہ تعالیٰ اپنے دین کو تکمیل اور اپنی امت پر نعمتوں کو مکمل کیا اور اسلام کو ان کے دین کے طور پر پسند کیا۔

حجت الاسلام پورآرین نے مزید کہا: اسلامی معاشرے میں اس عظیم دن کے مقام کو بیان کرنا ایک اہم ترین ضرورت ہے اور ان ایام میں ہمارا اہم ترین کام حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے فضائل کو بیان کرنا اور غدیر کا تذکرہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے خطبہ غدیر پڑھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام کے فضائل کے ذکر کے مقصد سے مختلف مقامات پر عوامی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسلامی معاشرے میں غدیر کے مقام و منزلت کو اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .